گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج

550

اسلام آباد: گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا۔ وزارت توانائی نے نئی تجاویز دے دیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت توانائی کی گردشی قرض سے جان چھڑانے کے لیے نئی تجاویز سے متعلق دستاویز سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق وزارت توانائی نے تجاویز دی ہیں کہ پٹرولیم لیوی میں 3 سے 5 روپے پی ایس او کو دیا جائے۔ گردشی قرض کے خاتمے کے لیے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو سیلز ٹیکس ادائیگیوں میں رعایت دی جائے۔ کمپنیوں کے لیے سیلز ٹیکس وصولی کے بعد ادائیگی کا ماڈل لایا جائے۔

گیس کمپنیوں کو سرکاری اداروں اور دیگر شعبوں سے واجبات وصولی کے لیے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق گردشی قرض کو ترجیح نہ دینے سے تیل و گیس کا بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ گردشی قرض پر توجہ نہ دینے سے پٹرولیم سیکٹر مفلوج ہوسکتا ہے۔