کرونا وائرس: انگلینڈ میں لاک ڈاؤن نافذ

631

لندن: انگلینڈ میں بھی کرونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی، جس کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں ایک ماہ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ کرونا کی صورتحال بگڑ گئی ہے،اب اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹھوس وجاہات کی بنا پر کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹھوس وجوہات میں کام پر جانا، تعلیم کیلئے گھر سے نکلنا اور ضروری اشیاء اور ادویات کی خریداری کیلئے جانا شامل ہے۔

برطانوی وزیراعطم نے اعلان کیا کہ شہریوں کے دوسرے ممالک کے سفر کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی، اور صرف ضروری کاموں کے لئے سفر کیا جاسکے گا، اسی طرح تمام غیر ضروی ریٹیل سروسز بند کردی جائیں گی۔

بورس جانسن نے کہا کہ انہیں عوام کا احساس ہے، حکومت لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والوں کیلئے امدادی کو بحال کرے گی،جس کے تحت بیروزگار ہونے والوں کو ان کی تنخواہ کا 80 فیصد ملتا رہے گا، پب اور ریسٹورنٹ بند کیے جارہے ہیں، تاہم ضروری سامان کی دکانیں، اسکول ، یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی، عبادت خانے کھلے رہیں گے تاہم ان میں اجتماعی عبادت نہیں ہوگی، اسی طرح کسی کے انتقال پر آخری رسومات میں صرف فیملی ممبران شرکت کرسکیں گے۔