برطانوی ہائی کمشنر نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد پیش کی

522

اسلام آباد: آج 12 ربیع الاول کے روز برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ پر مبارک باد دیتا ہوں اور آپ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا ‘رحم دلی ایمان کی علامت ہے’۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ کے فرمان کے مطابق جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ہے۔

واضح رہے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس مبارک دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے اور ملک کی فضا آج ختم النبیین ﷺ کے نام اور درود و سلام سے گونج رہی ہے۔