تاندلیانوالہ ،مذہبی جماعتوں کا مشترکہ فرانس کیخلاف احتجاج

179

تاندلیانوالہ( پ ر) فرانس میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ تاندلیانوالہ میں بھی جماعت اسلامی، میلاد کمیٹی، امن کمیٹی اور تمام مسالک کے علما نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں تمام مسالک کے نمائندوں اور لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں مطالبہ کیا کہ فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت وقت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے وگرنہ پھر فرانسیسی سفارتخانے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔