پاک زمبابوے سیریز، دونوں ٹیموں کی تیاریاں عروج پر

163

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی تیاریاں عروج پر ہیں، دونوں ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں 2 روز بعد مد مقابل ہوں گی۔ قومی اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کرلیا۔زمبابوے کی ٹیم نے بھی منگل کو پریکٹس کی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں2 دن باقی رہ گئے۔پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کاراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل ہوگیا، 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ میں اپنے سفرکاآغاز30 اکتوبر سے کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ یکم اور تیسرا میچ 3 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلزکے کورناوائرس کے ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔