قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج ہوگی

577

لاہور (جسارت نیوز)نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں 650 سے زائد فیڈریشن سے الحاق شدہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹ کے آفیشلز و اتھیلیٹس شریک ہونگے۔ آرمی، نیوی، ایئرفورس،واپڈا ، ریلوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان پولیس، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان، ایچ ای سی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہونگی۔کوویڈ کی وجہ سے اولمپکس کی تیاری نہیں ہوسکی۔چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی بیرون ممالک جاکر کھیلیں۔