آزادی کشمیر ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ

180

راولپنڈی(جسارت نیوز)راولپنڈی میں آزادی کشمیر ٹین پن بولنگ چیمپین شپ کے دوسرے روز انٹریونیورسٹی اور انٹر ا سکول مقابلوں کا فیصلہ ہوا، پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے انٹریونیورسٹی مینز ایونٹ میں اسامہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 220 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، اسامہ حمید نے 198 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سعد نے 188 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹریونیورسٹی خواتین مقابلوں میں آمنہ خان نے 347 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، نور 273 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تبسینہ254 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پررہیں