قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقا کادورہ کریگی

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا۔ جسے جنوبی افریقا میں کوویڈ19 کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔