رانا ثنا اللہ‘ کیپٹن(ر) صفدر سمیت 30ملزمان کی ضمانت یقینی

117

لاہور (نمائندہ جسارت)انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں رانا ثنا اللہ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت30 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔جج ارشد حسین بھٹہ نے رانا ثنااللہ، کیپٹن (ر)صفدر، سیف الملوک کھوکھر سمیت 30ملزمان کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادپر مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔