سی این جی، صنعتوں اور برآمدی شعبوں کے لیے گیس مہنگی

531

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، صنعتوں اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی ہے اور اس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلامیے میں سی این جی سیکٹرکیلئےگیس88روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اور جنرل انڈسٹری کیلئےگیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی ریجن ون (پنجاب اور خیبر پختونخوا) کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ریجن ٹو (سندھ اور بلوچستان) کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔

دوسر ی جانب برآمدی شعبوں کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور برآمدی شعبہ جنرل صعنتوں کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ برآمدی شعبہ کیپٹو پاور کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی تاہم گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رہےگی۔

خیال رہے حکومت   کی منظوری کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔