کلیجی قورمہ

524

اجزاء:
کلیجی آدھا کلو
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دھنیا ایک چائے کا چمچ
دہی سو گرام
پیاز تین عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سوکھی میتھی دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک( کٹا ہوا) گارنشنگ کے لیے
ہرا دھنیا گارنشنگ کے لیے

ترکیب
ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر سرخ کر لیں ۔ مصالحہ جات ڈال کر اس قدر بھونیں کہ خوشبو آنے لگے ۔ پھر میتھی شامل کر کے تھوڑی دیر بھونیں ۔ اس کے بعد دہی اور کلیجی ڈال کر ڈھک دیں اورہلکی آنچ پر پکائیں ۔ کلیجی گل جائے اور نرم پڑ جائے تو اتار لیں ۔ کلیجی اپنے پانی میں ہی گل جائے تو بہتر ہے ورنہ ایک پیالی پانی ڈال دیں اور خشک کر لیں ۔ مزیدار کلیجی تیار ہے ۔ ہرے دھنیے اور ادرک سے سجا کرگرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں ۔