چیئرمین نیب کی رمضان شوگر مل کے قرضہ جات رجسٹر کرنے کیخلاف اپیل مسترد

103

لاہور(نمائندہ جسارت )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی رمضان شوگر مل کے قرضہ جات رجسٹر کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیاجس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ایس ای سی پی کو رمضان شوگر مل کا قرضہ رجسٹر کرنے کا حکم دیا تھا،ہائیکورٹ کے قرضہ رجسٹر کرنے کے فیصلے کے خلاف چیئرمین نیب نے اپیل دائر کی، چیئرمین نیب کی اپیل قابل سماعت نہیں ، چیئرمین نیب قانون کے مطابق ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کمپنیز کے پاس اپیل دائر کر سکتے ہیں۔