پی ایس ایل کے لیے پھر سے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

272

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ5 کے بقیہ 4 میچز کو لاہور سے کراچی اور راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے  اور پی ایس ایل  فائیو کے باقی 4 میچز کو شایان شان انداز میں منعقد کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اس بار بھی   پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھر پور تعاون کریں گے اور امید ہے کہ کوویڈ19 کی ایس او پیز پر سختی سےعمل کیا جائے گا۔

 

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر طرح سے انٹرنیشنل مقابلوں کی  میزبانی کے لیے بھی بھرپور تیار ہے اور پی ایس ایل میچز کو کراچی اسٹیڈیم میں شایان شان انداز میں منعقد کروائیں گے۔

واضح رہے سموگ کی وجہ سے  پی ایس ایل 5 کے باقی میچز 14 ،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلے جائیں گے۔