مرکنٹائل ایکس چینج میں7.9ارب روپے کے سودے

254

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمیٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اور انڈیکس کے 7.792ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,528 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.566ارب روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.150 ارب روپے,ڈی جے کے سودوں کی مالیت 765.483 ملین روپے اورچاندی کے سودوں کی مالیت 700.414 ملین روپے رہی۔