اوپن مارکیٹ میں ڈالر161.90روپے کی سطح پر آگیا

553

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید17پیسے کی کمی سے 161.43روپے اور اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے161.90 روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید17 پیسے کی کمی سے161.60روپے سے گھٹ کر161.43روپے اور قیمت فروخت 161.80 روپے سے گھٹ کر161.63روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید161.80روپے سے گھٹ کر 161.60روپے اور قیمت فروخت 162.21روپے سے گھٹ کر161.90روپے پر آ گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید190روپے اور قیمت فروخت192روپے مستحکم رہی ۔