کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ، مزید 13 افراد جاں بحق

99

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 855 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
میں کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 855 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 715 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 42 ہزار 917، پنجاب میں 1لاکھ 2 ہزار 253، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15ہزار 767، اسلام ا?باد میں 18 ہزار 578 اور آزاد کشمیر میں 3ہزار 688 جب کہ گلگت میں 4127 تعداد ہوگئی ہے۔