جرمن پارلیمان پر حملہ‘ روسی افسران کے خلاف پابندیاں

86

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے 2015 ء میں جرمن پارلیمان پر سائبر حملے کے الزام میں روس ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ سمیت 2 افسران پر پابندیاں عائد کردیں۔ دوسری جانب روس نے تمام الزامات کی من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے پاس اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پابندیوں کے تحت کوستیو کوف اور انٹیلی جنس افسر دیمتری باڈن آزادانہ سفر نہیں کرسکیں گے اور ان کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ باڈن امریکی ایف بی آئی کو بھی مطلوب ہے۔