مُردوں کا تہوار

353

میکسیکو میں ایک دن منایا جاتا ہے جسے یومِ مردار (Day of the Dead) کہا جاتا ہے۔ اس دن لوگ اپنے گزرے ہوئے عزیزوں کو بالکل انوکھے طریقے سے یاد کرتے ہیں۔

اہلخانہ اپنے بچوں کی قبروں پر غبارے اور کھلونے رکھتے ہیں جبکہ بڑوں کی قبروں پر کپڑے اور روٹی وغیرہ رکھی جاتی ہیں۔

یہ دن اصل میں سوگ کا دن نہیں ہوتا ہے۔ گھر میں انتقال شدہ عزیزوں کے من پسند کھانے بنائے جاتے ہیں، بچوں میں ٹافیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور گھر والے اپنے گھروں کے سامنے تابوت اور مصنوعی کھوپڑیاں سجاتے ہیں۔