کراچی میں ایک ساتھ 5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی

666
File photo

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب 5 گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے پاس کھڑی 4 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

حادثے میں کسی شخص کے جھلس جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی گاڑی اچانک آگ لگ گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے حادثے میں بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔ گاڑی کا ڈرائیور جھلس جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

آج صبح بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ خضدار کے علاقے کراڑو میں پیش آیا جہاں ایک چلتی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔