سمندری حیات کا تحفظ :اینگرو ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اشتراک

445

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینگرو ووپیک ٹرمینل لمیٹڈ کے تعاون سے پائیدار فشریز انٹرپرینیورشپ پراجیکٹ کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کراچی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ماہرین نے معلومات کی کمی کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے پانیوں میں ماہی گیری کے اعدادوشمار جمع کرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی اپنانے پر زوردیا۔ کیچ کو کم،ٹارگٹ فشریز کو فروغ اور فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے علاوہ ماہی گیر کمیونیٹیز خصوصاً سندھ کے ساحل کے ساتھ رہائش پذیر خواتین کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے ۔اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ فشریز کے ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنے کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت مچھلیوں کے پکڑنے کے اعدادوشمار جمع کرنے کیلئے 30ماہی گیروں کو اینڈروئیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن سسٹم کے استعمال کی ٹریننگ دی ہے۔