زر مبادلہ کے ذخائر 19ارب 30کروڑ16لاکھ ڈالرزہو گئے

326

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں26کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 19ارب 30 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 16اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب 6 کروڑ66لاکھ اور کمرشل بینکوںکے ذخائر 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری انفلوز کی مد میں مرکزی بینک کو 26کروڑ ڈالرز سے زائد کی رقم موصول ہوئی۔