خشک ترین علاقوں میں پانی مہیا کرنے والا آلہ

434

زیولائٹ آلہ جو سورج کی روشنی سے گرمی کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا خشک ہوا سے پانی نکال سکتا ہے، دور دراز علاقوں میں بجلی کی محدود رسائی کے حامل علاقوں میں پانی کی فراہمی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

میساشوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی علینہ لاپوٹن کا کہنا ہے کہ، “ان علاقوں میں جہاں پانی کی کمی ایک پریشانی ہے، مختلف ٹیکنالوجیز پر غور کرنا ضروری ہے جو ان علاقوں میں پانی مہیا کرسکیں۔ خاص طور پر جہاں آب و ہوا کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔”

زیولائٹ آلہ لاپوٹن اور ان کے ساتھی ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایسے جذب کرنے والے مادے نصب ہیں جو رات کے وقت ہوا سے بخارات جمع کرتے ہیں اور دن کے دوران شمسی توانائی کی گرمی کی مدد سے جمع کردہ پانی کو خارج کرتے ہیں۔