سترہ سال بعد ملک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آگیا: فواد چوہدری

287

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 17 سال میں پہلی بار برآمدات اور ترسیلات، درآمدات سے زیادہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی۔ خرچے کم ہوں تو ہی معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔