غزہ: ناکابندی نے 85 فیصد افراد کو خط غربت سے گرا دیا

301
غزہ: قابض صہیونی فوج محصور پٹی کی سرحد پر انتظامات سخت کرنے کے ساتھ مزاحمت کاروں کی سرنگیں تباہ کرنے کے لیے کھدائی کررہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکا بندی کے اثرات کے خاتمے کے لیے قائم کمیٹی نے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی اقدامات کے نتیجے میں غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسداد ناکا بندی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے بتایا کہ کورونا کی وبا اور اسرائیلی ناکا بندی نے غزہ کی پٹی کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ میں 85 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہے۔ یہ صورت حال عالمی برادری سے فوری اقدامات اور مداخلت کا تقاضا کرتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر بم برسا دیے، جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں درجنوں گھر اور کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ خان یونس میں حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کی گئی، اس سلسلے میں صہیونی فوج کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ فضائی بم باری غزہ کی جانب سے اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کا جواب ہے۔