نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ‘ ایمنسٹی کا اظہارِ تشویش

194
لاگوس (نائیجیریا): شہری کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں‘ سیکورٹی فورسز مظاہرین کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا میں مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ عالمی تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ لاگوس میں پولیس کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ادھر لاگوس کے وزیر اطلاعات نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ نائیجیریا میں کئی ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے مناظر میں سرکاری اہل کار وں نے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی۔