چین کا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی اٹھانے کا خیر مقدم

351

بیجنگ(آن لائن)چین نے معروف وڈیو شیئرنگ ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ پر سے پابندی اٹھانے کے پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حکومت ہمیشہ اوورسیز چینی انٹرپرائزز کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ مقامی و بین الاقوامی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور مقامی روایات و مذاہب کا مکمل احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہے کہ متعلقہ فریقین دوستانہ ماحول میں مشاورت کے ذریعے معاملات کو حل کر رہے ہیں۔