امریکا: چرچ کی پارکنگ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ تمام سوار بچ گئے

384

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک چرچ کی پارکنگ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انسٹرکٹر 2 طلبہ کو طیارہ اڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔