آصف ہاشمی کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے عدالت سے رابطہ

183

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔درخواست میںموقف اختیار کیا کہ نیب عدالت اور ایف آئی اے عدالت میں میرے خلاف کیسز زیر سماعت ہیں ۔جس کو بنیاد بنا کر میرا نام ای سی ایل میں ڈالدیا گیا جبکہ میں ضمانت پر ہوں اور باقاعدگی سے ٹرائل میں پیش ہو رہا ہوں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔