ایک اور سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

499

کورونا وائرس میں مبتلا بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر انتقال کرگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ کورونا ٹاسک فورس کے فوکل پرسن نے ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد زیرِ علاج تھے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

رواں ہفتے کراچی میں کورونا وائرس کے وار سے ایک اور سینئر ڈاکٹر عثمان جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈاکٹر عثمان گزشتہ کئی روز سے کورونا کا شکار تھے، آج انتقال کرگئے ہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کے یہ پہلے ڈاکٹر تھے جو کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر عثمان جناح اسپتال کے شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔ ڈاکٹر عثمان ایک سال قبل جناح اسپتال سے رٹائر ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کُل 35 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ جب کہ ملک بھر میں 83 فرنٹ لائن ورکرز اپنی جان کی بازی ہار گئے۔