برطانوی خاتون کا اماراتی وزیر رواداری پر زیادتی کا الزام

237

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری پر ایک برطانوی خاتون نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔ تاہم 69 سالہ شیخ نہیان بن مبارک نہیان نے 32 سالہ خاتون کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔ برطانوی خاتون کیٹلن مکنمارا نے حال ہی دی ٹائمز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اماراتی وزیر نے انہیں رواں سال فروری میں ایک نجی ملاقات کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون برطانیہ کے معروف ادبی و ثقافتی فیسٹیول کی منتظم ہیں،جس نے فروری میں کورونا کی وبا سے قبل ابو ظبی میں 4روزہ فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔