امریکی شہری چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا بشار حکومت سے رابطہ

108

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شام پر قابض بشار حکومت کی قید میں موجود اپنے 2 شہریوں کو چھڑانے کے لیے بات چیت شروع کردی۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے اس سلسلے میں شام کا سفر بھی کیا۔ ادھر وال اسٹریٹ جرنل میں چھپنے والی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق شام کا دورہ کرنے والے عہدے دار کا نام کیش پاٹل ہے اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک معاون کے نائب ہیں۔ اس کا تعلق وائٹ ہاؤس کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کے سربراہ سے بھی ہے۔