زمبابوے کیخلاف سینیرکھلاڑی ڈراپ،نوجوانوں کو موقع مل گیا

685

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سینیر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے نوجوان پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بابر اعظم قیادت کریں گے۔

زمبابوے سیریزکیلیےٹیم میں عبداللہ شفیق ،عابد علی ،بابر اعظم،فخر زمان ، حارث سہیل، حیدر علی ،افتخار احمد،امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ،محمد رضوان ، فہیم اشرف،روحیل نظیر ،عماد وسیم ،شاداب خان ، ظفر گوہر ، عثمان قادر،حارث روف، محمدحسنین، محمدموسی، شاہین شاہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ ون ڈے اب ہمارے لیے بہت ضروری ہے، کوالیفکیشن کے لیے ہر میچ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میں کوشش کی ہے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں ون ڈےکرکٹ کھیلےایک سال ہو گیا،زیادہ تجربات نہیں کریں گے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گےنیشنل ٹی ٹوینٹی میں اچھی پارفارمنس سامنے آئی ہیں۔