سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7ریکارڈ

130

سوات(صباح نیوز)مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔