حکمران کچھ بھی کرلیں‘ عوام سڑکوں پر آگئے ہیں‘راناثنااللہ

136

فیصل آباد (صباح نیوز) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہحکمران جوچاہیں کرلیں،عوام سڑکوں پر آگئے ہیں، حکمرانوں کونکال باہرکریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی غیر مقبولیت سے پریشان ہوکر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں،ابھی ایک جلسہ ہواہے جب لانگ مارچ اورآخری آپشن آئے گاتوعمران خان اسپتال میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزبھی نوازشریف کابال بیکانہیں کرسکا۔حکمران نوازشریف کی مقبولیت اورعوامی حمایت میں کمی نہیں لاسکتے،مہنگائی سے بدحال عوام اورخوشحال حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جعل سازی سے اقتدارمیں آنے والوں کوباہرنکالنے اورآئین کی بالادستی کے علاوہ دوسراکوئی حل نہیں۔