نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ خیبر پختون خواہ نے جیت لیا

904

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں خیبر پختون خواہ نے  سدرن پنجاب کو10رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 کے فائنل میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا،خیبر پختون خواہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان اور شعیب ملک کی برق رفتار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ خیبر پختون خواہ کی جانب سے فخر زمان نے 67 اور شعیب ملک نے 22 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عمران، زاہد محمود اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 196 رنز ہی بناسکی، سدرن پنجئاب کی جانب سے حسین طلعت نے 63، خوشدل شاہ نے 34 اور محمد عمران نے 13 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

خیبر پختونخواہ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔