ملک میں کورونا پھر زور پکڑنے لگا، 16 جاں بحق

487

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 جبکہ 6,654 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 9,296 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 713، پنجاب میں 101,559 ،بلوچستان میں 15,669 خیبرپختونخواہ 38,598، گلگت بلتستان میں 40,47، اسلام آباد میں 17,996 اور آزاد کشمیر میں 3,437 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,579 پنجاب 2,298، خیبرپختونخوا 1,265، اسلام آباد 194، گلگت بلتستان 90، بلوچستان 147 اورآزاد کشمیر میں 81 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 69 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 40 لاکھ 74 ہزار 24 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 62  ٹیسٹ کے دوران 567 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 16 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 534  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 99 لاکھ 59  ہزار 651 افراد متاثر، 11 لاکھ 14 ہزار 636 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 98 لاکھ 90 ہزار 384 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔