محمد افضال صدیق آرائیں امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص مقرر

245

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ڈپٹی قیم جماعت اسلامی سندھ محمد افضال صدیق آرائیں کو سال 2020ء تا 2022ء کے لیے امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص مقرر کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حاجی نور الٰہی مغل و دیگر ذمے داران نے محمد افضال صدیق آرائیں کو امیر ضلع مقرر ہونے پر استقامت کی دعا دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص میں دعوتی، تربیتی اور تنظیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے گی۔