کراچی سمیت ملک بھر میں مولانا عادل کے قتل کیخلاف ہڑتال مظاہرے

133

 

حیدرآباد/بدین /شہدادکوٹ(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت) مولانا عادل خان شہید کے قاتلوںاور ان کے سرپرستوںکی عدم گرفتاری کے خلاف علماء کمیٹی کی اپیل پر حیدرآباد، بدین ، شہداد کوٹ ، سانگھڑ سمیت اندرو ن سندھ ہڑتال کے دوران تاجربرادری نے رضاکارانہ طور پر بازار اور مارکیٹیں بند رکھیں۔ہڑتال مکمل طور پر پرامن تھی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ٹریفک بھی معمول سے کم رہا شہر بھر کی مساجد میں ائمہ مساجد نے مولانا عادل خان شہید کی سخت مذمت ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صحابہ کرام و اہلبیت کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے علماء کرام کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام س ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام جامعہ فاروقہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے قاتلوںکی عدم گرفتاری کے خلاف یوم مذمت منایا گیا ۔اس موقع پر ضلعی امیر مولانا
عبدالواحد خان سواتی‘ جنرل سیکرٹری حافظ ارمان چوہان‘ اشرف بنوری‘ قاری سعد اللہ ودیگر علماء کرام نے مساجد میں جمعے کے اجتماعات میں خصوصی قرار دادیں پیش کیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید مولانا عادل خان کے قاتلوں کو حکومت وقت جلد از جلد گرفتار کرے اور ملک پاکستان کا امن خراب کرنے والوںاور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرے ۔صحابہ کرام اور اہلیت کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے ۔