مقبوضہ کشمیر، نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک میں اتحاد

85

سری نگر (آن لائن) نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد قائم ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے کہا ہے
کہ انہوں ںے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی کے ساتھ سیاسی اتحاد اس بات کے لیے قائم کیا ہے کہ مل کر جموں و کشمیر کی وہ آئینی حیثیت بحال کرائیں جو 5 اگست 2019ء سے قبل تھی۔ فاروق عبداللہ نے قائم کیے جانے والے سیاسی اتحاد کو اتحاد برائے گپکار ڈیکلیئریشن‘ قرار دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہماری جنگ آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت سرکارعوام کو وہی حقوق واپس کرے جو 5 اگست 2019 ء سے قبل انہیں حاصل تھے۔