براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

165

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ سے سرمائے کے انخلاء کا عمل جاری رہا اور شیئرز مارکیٹ سے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکلوا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی قرض کی بانڈ مارکیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی ،جولائی میںبانڈ مارکیٹ میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد کمی سے 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پررہی۔