یکم ربیع الاول پیر19 اکتوبر کوہوگی، رویت ہلال کمیٹی

681

کراچی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوئے۔

چیئرمین مفتی منیب الرحمان نےاعلان کیا ہے کے پاکستان میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا  جس کے بعد مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول پیر 19 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ عید میلاد النبی ﷺ جمعہ 30 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے ملک بھرمیں منائی جائے گی۔