سونے کی قیمت میں مزید500 روپے کی کمی

244

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید500 روپے کی کمی سے1لاکھ15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 99 ہزار 108 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت70روپے کی کمی سے1260روپے ہوگئی۔