خالد وحید اے پی ماسپیڈا کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

213

کراچی(کامرس رپورٹر)معروف بزنس مین خالدوحید آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اورڈیلرزایسوسی ایشن(اے پی ماسپیڈا) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ سینئروائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے بھی بالترتیب محمدعامرخان اورمحمدہاشم بلامقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید جمال شاہ کے مطابق ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کی9 نشستوں پر احسن شکیل،محمدآصف چھوٹانی،عمران شعیب،یحییٰ شوکت،محمدطاہر،سیدریاضت علی، محمد سلیمان الیاس،محمدطارق اور سعداحمدبھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔منتخب چیئرمین خالدوحید نے کہا ہے کہ وہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لے کر اور اپنے سینئرز رہنمائوں کی مشاورت سے موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اورڈیلرزکے مسائل حل کرانے کی کوششیں کریں گے۔