ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا 10تا 16 نومبر منعقد ہوگی

91

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انڈونیشیا کی حکومت سالانہ سب سے بڑی عالمی بزنس نمائش ‘ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا (ٹی ای آئی)رواں برس دس تا سولہ نومبر منعقد کر نے جا رہی ہے. 35ویں ٹی ای آئی ورچوئل طور پر منعقد ہوگی اور اس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے افراد شریک ہو سکیں گے۔ گذشتہ کئی برسوں سے انڈونیشیا کی ملکی برآمدات میں بہتر رجحانات دیکھے جارہے ہیں اور عالمی منڈی میں پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ سروسز کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس رجحان کے تسلسل کے لیے حکومت اس نمائش کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو ملکی اشیاء کی جانب راغب کیا جاسکے۔