یو بی جی سندھ کورکمیٹی کا اجلاس 19اکتوبرکو ہوگا،گلزارفیروز

89

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے مرکزی ترجمان گلزارفیروزنے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے قائداور یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرجمعہ کو کینیڈا سے کراچی پہنچ رہے ہیں اور پاکستان بھر کی تاجربرادری انہیں خوش آمدید کہتی ہے،ایس ایم منیر اب مکمل صحتمند ہیں اور کراچی پہنچنے کے بعد ایف پی سی سی آئی الیکشن کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔گلزارفیروزنے بتایا کہ سندھ کی کورکمیٹی کا اجلاس 19اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں فیڈریشن الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور الیکشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوگا اس کے علاوہ یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کا اجلاس بھی چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی قیادت میں 24اکتوبر کولاہور میں ہوگااور اس اجلاس میں فیڈریشن الیکن کیلئے یو بی جی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کینیڈا میں یو بی جی کے چیئرمین نوید بخاری کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے وہاں ایس ایم منیر کا قدم بہ قدم ساتھ دیا اور انکی مکمل دیکھ بھال کی۔