روپے کی قدر کی بحال کا سلسلہ جاری

325

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر163روپے کی ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میںڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے سے گھٹ کر 162.70 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 163.30روپے سے گھٹ کر163روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.30 روپے سے گھٹ کر192.90 روپے اور قیمت فروخت163.60روپے سے گھٹ کر 163.20 روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 1.50روپے کی کمی سے 190.50روپے سے گھٹ کر 189 روپے اور قیمت فروخت 192 روپے سے گھٹ کر 191 روپے ہوگئی ۔