سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1921ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ16ہزار500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 98ہزار880روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے اضافے سے 1330روپے کی سطح پر رہی۔