معاشی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے ، امتیاز حسین

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمر جنگ آئی پی پلیئر ایوارڈ2020 کی تقریب کے موقع پر امتیاز انٹر پرائزز کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ امتیاز حسین نے کمپنی کو ایوارڈ دینے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز انٹر پرائزز کو اعلیٰ کارکردگی اورپاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے ان کی خدمات پرانہیںایمر جِنگ آئی پی پلیئر ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا ہے انہوںنے کہاکہ امتیاز انٹر پرائزز کا نام کاپی رائٹس کے ایکٹ کے تحت نام اور لوگورجسٹرڈ اور کمپنی کو انٹر نیشنل سطح پر ریکو نائز کیاگیا ہے انہوںنے کہاکہ جدید دنیا میں امپورٹ ایکسپورٹ اوردیگرکاروباری معاملات میں کاپی رائٹس کے ایکٹ کے تحت نام اور لوگورجسٹرڈ ہونے کے علاوہ ریکو نائز ہونا ضروری ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ہم پاکستان میںآئی پی ایسو سی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں تا کہ پاکستان میں کاروباری اداروں کو بھر پور طریقے سے سراہایا جا سکے چونکہ اس سے معیشت میں بہتری آتی ہے اور بائی لیٹر ٹریڈ میں اضافہ ہوتا ہے انہوںنے کہاکہ کوویڈ 19کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت زبو ںحالی کا شکار ہے اور بڑے بڑے ادارے نقصان کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں اور ان کے ملازمین کو فارغ کردیا گیا شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان کی معیشت بھی کورونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔