ایران: پاسدارانِ انقلاب کے قافلے پر حملہ ‘3 اہل کار ہلاک

139

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے 3اہل کار ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق مسلح حملہ آور کار میں سوارتھے۔ انہوں نے نیک شہر سے تعلق رکھنے والی باسیج ملیشیا کی 2کاروں پر حملہ کیا۔ ادھر پاسداران انقلاب نے حملے میں اپنے 3اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔