کیلیفورنیا میں جنگلات کی آگ سے مزید 3 افراد ہلاک

213

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے مزید 3افراد ہلاک ہوگئے۔ تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے باعث مقامی اسپتال کو بند کرکے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ آگ سان فرانسسکو سے 45 میل دور سوناما وائن کنٹری میں اتوار کے روز پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب تک 5ہزار780 مربع میل علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوپارہی۔